اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے ایک مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا ہے کہ عراق کے مسلمان عوام، مرجعیت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے، دہشتگرد گروہ داعش کے مقابلے میں کامیاب ہوں گے۔ آیت اللہ جعفر سبحانی نے ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے تفسیر قرآن کے اپنے درس میں، دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے مقابلے میں عراق کے مسلمان عوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے عوام، ایک مرتبہ پھر اندونی و بیرونی دشمنوں پر کامیاب ہوں گے۔ آیت اللہ جعفر سبحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عراق کی بعث پارٹی کے عناصر، مغربی ممالک اور دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کی حمایت کے ساتھ عراق میں اقتدار میں واپس آنے کی کوشش کررہے ہیں کہا کہ بعثی اور داعشی عناصر کی عراق اور علاقے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲